16 ستمبر، 2021، 7:25 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84473412
T T
0 Persons
ایرانی کھیلاڑی نے ایشین سنوکر مقابلوں کی دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا

تہران، ارنا- ایشین سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل مرحلہ قطر میں انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی کھیلاڑی "امیر سرخوش" نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

باؤلن، بلیئرڈز اور باؤلز فیڈریشن کے مطابق، ایشین سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل مرحلہ آج بروز جمعرات (16 ستمبر) کو بھارتی کھیلاڑی اور عالمی چیمپئن "پنکاج ادوانی" اور ایران سے "امیر سرخوش" کے درمیان منعقد ہوا۔

اس مقابلے میں امیر سرخوش نے اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے 3-6 نتیجے کیساتھ جیت کر ایشین چیمپئن شپ کے چاندی کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق، چیمپئن کو $ 7،000 کا نقد انعام ملے گا اور رنر اپ اور تیسرے نمبر پر آنے والے بالترتیب $ 3،500 اور $ 2،250 وصول کریں گے۔

واضح رہے کہ 36 ویں ایشین انفرادی پندرہ گیند اسنوکر چیمپئن شپ 12 سے 16 ستمبر تک افغانستان، بحرین، ہانگ کانگ، بھارت، ایران، اردن، عراق، کویت، لبنان، منگولیا، نیپال، عمان، پاکستان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن کے نمائندوں کی شرکت سے قطر کی میزبانی میں منعقد ہوئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 6 گیندوں کا ورلڈ کپ سنوکر مقابلوں کا کل 17 ستمبر کو قطر کی میزبانی سے انعقاد ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .